ڈیرہ میں مخالفین نے دو بھائیوں پر کتے چھوڑ دئیے

ڈیر ہ اسماعیل خان(نمائندہ مشرق) اراضی تنازعہ پر موضع عمر بویا میں مخالفین نے دو بھائیوں پر کتے چھوڑ دیئے، تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود موضع عمر بویا میں اراضی تنازعہ پرملزم عرفان ولد محمد بخش، عرفان ، جنید ولد رمضان سکنائے موضع عمر بویا نے اپنے مخالفین دو بھائیوں رحمت اللہ اور ہدایت اللہ پسران شاہنواز پر کتے چھوڑ دیئے جن کے کاٹنے سے دونوں زخمی ہوگئے۔ اس دوران والدہ اپنے بیٹوں کی گلو خلاصی کیلئے آئی تو ملزموں نے اسے بھی کلہاڑی کے وار سے زخمی کردیا۔

مزید پڑھیں:  جمرود میں مکان پر چھاپہ ،فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی،1شخص جاں بحق