ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کے علاقے سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے بہادر سپاہی شاہ زیب امتیاز شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی شاہ زیب امتیاز نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی شاہ زیب امتیاز کا عمر 25 سال، تعلق کوٹیلی ستیاں سے تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
Load/Hide Comments