ویلز کی باکسر

ویلز کی باکسر لورن نے پہلے ہی پروفیشنل مقابلے میں جیت حاصل کرلی

ویلز سے تعلق رکھنے والی خاتون اولمپک چیمپئن باکسر لورن پرائس نے اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغاز شاندار انداز سے کرتے ہوئے پہلے ہی مقابلے میں اپنی حریف آئس لینڈ کی باکسر والگردور کو چھ رائونڈ مقابلے میں پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دیدی،

ستائیس سالہ لورن پرائس نے ہر رائونڈ میں کامیابی حاصل کی، لندن میں ہونے والے اس مقابلے میں کامیابی کے بعد لورن کا کہنا تھا میں مقابلے کے ہر لمحے کو انجوا کیا ہے، یہ میرا پہلا پروفیشنل مقابلہ تھا اور اس میں کامیابی سے بہت مطمئن ہوں،

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

ان کا کہنا تھا کہ اس جیت کے بعد کچھ عرصہ آرام کرنا چاہتی ہوں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں ان تمام لوگوں کی شکرگزار ہوں جنہوں نے میرا حوصلہ بڑھایا ہے، یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں لورن ویلز کی پہلی باکسر بنی تھیں جنہوں نے طلائی تمغہ جیتا تھا ان سے قبل نہ ہی کوئی مرد اور نہ ہی کوئی خاتون باکسر اولمپک میڈل حاصل کرسکی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا