rain fall

جون کے آخری ہفتے میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے جون کے آخری ہفتے میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی پر فوری اقدامات کی ہدایات جاری کردیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں ا، محکموں، صوبوں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نشیبی علاقوں اور زیادہ بارشوں کی زد میں آنے والے علاقوں میں ابھی سے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ پیشگی حفاظتی انتظامات، امدادی سازوسامان کی دستیابی کے لئے بروقت اقدامات کئے جائیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کے مکینوں کو بروقت خبردار کیاجائے، محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے۔ نکاسی آب ، نالوں اور آبی گزرگاہوں کی صفائی کو یقینی اور اسپرے کے انتظامات کیے جائیں۔

مزید پڑھیں:  مردان، مسجد کے اندر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ، راہگیر زخمی