FIRE

خیبر کے پہاڑی سلسلے میں آگ لگ گئی

ویب ڈیسک: ضلع خیبر میں باڑہ اور ایف آر پشاور کے سنگم‌ پر واقع علاقہ آفریدی کے پہاڑوں پر اچانک آگ لگ گئی۔ ریسکیو 1122 خیبر اور پشاور کی 50 کے قریب ٹیمیں لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، محکمہ جنگلات اور مقامی رضاکار آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ریسکیو1122 کے انچارج کے مطابق آگ پر کافی حد تک قابو پالیا ہے تاہم بھڑکتی شعلوں، تیز ہواؤں اور آگ کی تپش کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے، خواجہ آصف