پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہنواز دھانی کو ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں ون ڈے کیپ دیدی گئی ہے، یہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے کیپ نمبر 235 ہے، شاہنواز دھانی کو یہ ون ڈے کیپ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں سے دی گئی، اس موقع پر ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے شاہنواز دھانی کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
یاد رہے کہ شاہنواز دھانی قومی کرکٹ ٹیم کے ہردل عزیز کرکٹر ہیں جو بائولنگ، فیلڈنگ کے دوران شائقین کرکٹ کا دل جیتتے رہتے ہیں، شاہنواز دھانی پاکستان کی جانب سے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی قومی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں، دھانی 10 فرسٹ کلاس اور 31 لسٹ اے ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیل چکے ہیں، پاکستان سپر لیگ میں شاہنواز دھانی ملتان سلطانز فرنچائز کا حصہ ہیں۔