بجٹ میں تعلیم اور ریلیف کے زیادہ مواقع

بجٹ میں تعلیم اور ریلیف کے زیادہ مواقع فراہم کیے ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد: (مشرق نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے حالیہ بجٹ کو گزشتہ حکومت کے بجٹ سے بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں نوجوانوں کو تعلیم کے زیادہ مواقع فراہم کیے گئے، بلوچستان کے نوجوانوں کو خاص اہمیت دی گئی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے ٹویٹ پیغام میں مزید کہا کہ حالیہ بجٹ کئی طرح سے نمایاں بہتری دکھا رہا ہے، معاشی طور پر کمزور طبقات کو حکومت نے سبسڈی دی۔ بجٹ میں امیروں کے غیرپیداواری اثاثوں پر ٹیکس لگایا گیا۔

مزید پڑھیں:  کینیا میں ہیلی کاپٹرگر کرتباہ،فوج کے سربراہ سمیت5افسران ہلاک