وزیرخارجہ بلاول بھٹو

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا سیکرٹری جنرل اوآئی سی سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: (مشرق نیوز) وزیر خارجہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابرہیم طحہٰ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا، بھارت میں مسلم مخالف کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے بھارت میں مسلمانوں کے تحفظ کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ او آئی سی بھارت میں اسلاموفوبیا کی بگڑتی صورتحال کا فوری نوٹس لے، بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔ بی جے پی کی جانب سے وضاحت کی کوشش، اور ذمہ دار افراد کے خلاف تاخیر سے کی جانے والی ’انضباطی‘ کارروائی، مسلم دنیا کے درد اور اضطراب کو کم نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج لاہور اور کراچی کا دورہ کرینگے

وزیر خارجہ نے او آئی سی اور اس کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ ہندوستانی مسلمانوں کی جان، مال، عزت، جائیداد، ثقافت، ورثے اور مذہبی آزادیوں کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔ انہوں نے تنظیم پر زور دیا کہ وہ ہندوستان میں اسلامو فوبیا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 71 ہزار کی حد عبور

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے توہین آمیز بیانات اور بھارتی مسلمانوں پر تشدد کے مسلسل واقعات پرگہری تشویش کا اظہار کیا۔