mufti muneeb 750x369 750x369 1

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل جمعرات کو طلب

کراچی : رمضان المباک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا گیا ، جس میں چاند ںظر آنے یا نہ آنے سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس کیسز میں التوا پر وزیراعظم برہم، متعلقہ افسران معطل، انکوائری کا حکم

 اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے جبکہ ضلعی اورزونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے ملک بھر سے جمع ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین رمضان المبارک کے چاند کے نظر آنے یا نہ نظر آنے کا اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں:  نصیرت کیمپ اور رفح پر اسرائیلی بمباری، 55 فلسطینی شہید، متعدد زخمی