خیبر پختونخوا حکومت بڑا بجٹ

خیبر پختونخوا حکومت آج صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کریگی

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا حکومت ایک ہزار 330ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کریگی خیبر پختونخوا کا بجٹ تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ ہوگا جس میں 380ارب روپے سے زائد ترقیاتی پروگرام کیلئے رکھے گئے ہیں وفاق سے ٹیکسوں کی مد میں 670ارب روپے ملنے کا امکان ہے جس میں دہشتگردی کیخلاف جنگ کا ایک فیصد بھی شامل ہے جبکہ 60ارب کی خصوصی گرانٹ بھی وفاقی حکومت سے ملے گی.
ضم اضلاع کیلئے وفاقی حکومت 50ارب روپے فراہم کریگی وفاق سے آئل اینڈ گیس رائلٹی کی مد میں صوبے کو 32ارب 41کروڑ روپے ملنے کی توقع ہے بجلی کے خالص منافع اور بقایاجات کی مد میں 61 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد ملنے کی توقع ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ برس کیلئے ٹیکسوں کی مد میں 80ارب سے زائد اکٹھے کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے غیر ملکی امداد اور قرض کی مد میں 93 ارب روپے سے زائد بھی صوبے کو ملیں گے ۔ذرائع کے مطابق دیگر محاصل کا تخمینہ 210 ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔
قبائلی اضلاع کے لیے 24 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔قبائلی اضلاع میں پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء کو وظائف دیے جائیں گے قبائلی اضلاع میں 164 بنیادی مراکز صحت اور 15 سول اسپتالوں بحال کیے جائیں گے قبائلی اور بندوبستی اضلاع میں جدید ڈیری فارم قائم کیے جائیں گے قبائلی اضلاع میں چھوٹے ڈیم تعمیر کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  بونیر، گاڑی کھائی میں گرنے سے 8افراد جاں بحق