russia ukraine war

روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو گولہ بارود کی کمی کا سامنا

ویب ڈیسک: یوکرین میں جاری جنگ سے متعلق ملنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنباس کے علاقے میں شدید لڑائی جاری ہے، یوکرین کی فوج نے جنوب میں روس کے زیرِ قبضہ کھیرسن علاقے میں جوابی حملے شروع کر دیے ہیں لیکن دوسری طرف مختلف مقامات پر یوکرینی فوج کو روسی فوجی مزاحمت کا سامنا کرنے کے لیے گولہ بارود کی کمی کا سامنا ہے جس کے لیے میکو لائیو کے علاقے میں گورنر وتالے نے فوری طور پر بین الاقوامی فوجی امداد بھیجنے کی اپیل کر دی ہے۔
گورنر وتالے کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ جاری جنگ میں یوکرین کو گولہ بارود کی کمی کا سامنا ہے روس کی فوج زیادہ طاقت ور ہے۔ اس کے پاس بہت زیادہ توپیں اور گولہ بارود ہے۔ اس وقت جنگ میں توپیں ہی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس خطے میں یوکرین کا دفاع کرنے والی فورسز کے پاس گولہ بارود ختم ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، لین دین تنازعہ پر 2 افراد جاں بحق، راہگیر سمیت 3 افراد زخمی