شیشہ ہائوس پر چھاپہ

پشاوررنگ روڈ’شیشہ ہائوس پر چھاپہ،2درجن سے زائد نوجوان گرفتار

ویب ڈیسک :چمکنی کے علاقے رنگ روڈ نزد پی ایس او پمپ کے قریب شیشہ ہائوس میں چھاپے کے دوران 2مسیحی نوجوانوں سمیت 2درجن سے زائد نوجوان گرفتارکرلئے گئے .
نوجوان شیشہ ہائوس میں حقہ کے ذریعے تمبا کو نوشی میں مصروف تھے کہ پولیس نے دھر لیا ،عوام کی طرف سے شکایت وصول ہوئی تھی کہ متعلقہ شیشہ ہائوس میں کچھ نوجوان حقہ کے ذریعے تمبا کو نوشی میں مصروف ہیں جس پر چمکنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شیشہ ہاؤس سے عرفان، محب مسیح، عبد اللہ، اسداللہ، عابد، ہبیرمسیح، حسیب، سعید، حماد ،شعیب، شاہ سوار، اسد، محمدسعد، سعیدعلیشاہ، عبد اللہ، امجدخان، آصف، عدنان، شکیل ،ہمایون، عبد اللہ، حسیب، حماد، یاسر، یاسین، نصرت، صفی اللہ اور سکندر کو حراست میں لے لیا.
پولیس نے شیشہ ہاؤس سے حقے، فلیورز اور سگریٹ نوشی کے متعدد اوزار بھی برآمد کر لئے ہیں، تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی سے اغواء اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آر رحمت اللہ کی نعش برآمد