maryam aurangzeb

خیبرپختونخوا میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے کر دیا، مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 400 روپے کردی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 10کلو تھیلے کو 400روپے کردیا، یکم جون سے خیبر پختونخوا کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا 40 روپے فی کلو مل رہاہے۔ سابقہ دورمیں آٹااسمگل کیاگیا 2018میں آٹے کی قیمت 35 روپے تھی، 4سال میں آٹے کی قیمت 90 سے 100روپے کلو کی گئی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے لیے 100 موبائل یو ٹیلیٹی سٹورز کا آغاز کر دیا گیا، آٹے کی فراہمی کے لیے مزید 100 پوائنٹس بنائے جارہے ہیں۔ آٹے کی کوالٹی اور ریٹ سے متعلق شکایت کی جا سکتی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ مارکیٹ میں گھی کی قیمت 550 روپے پر پہنچ گئی لیکن 250 روپے سبسڈائز کر کے گھی 300 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی مصدق عباسی کی حفاظتی ضمانت منظور