imran khan 6

وزیرِ اعظم عمران خان کا احساس کیش ڈسٹربیوشن پوائنٹ راولپنڈی کا دورہ

راولپنڈی: معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیرِ اعظم کو مستحقین میں احساس ایمر جنسی کیش کی تقسیم کے طریقہ کار اور حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی، وزیرِ اعظم نے احساس ایمرجنسی کیش کی تقسیم کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کو سراہا، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام مکمل طور پر شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر چلا یا جا رہا ہے. اس پروگرام کا مقصد مشکل کی اس گھڑی میں معاشرے کے کمزور اور مستحق افراد کی معاونت ہے، اس پروگرام کو مزید مستحکم بنانے اور اس کا دائرہ کار وسیع کرنے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں.

مزید پڑھیں:  اقتدار کے نشے میں‌دھت مودی کی انتخابی مہم، تمام قواعد بالائَے طاق رکھ دیئے