معروف فٹبالر ڈارون نونیز

معروف فٹبالر ڈارون نونیز کی منتقلی کیلئے لیور پول اور بیفیشا کے درمیان معاہدہ

لیور فٹبال کلب اور پرتگال کے معروف فٹبال کلب بینفیشا کے درمیان یوراگوئے کے معروف سٹرائیکر ڈارون نونیز کی منتقلی کے لئے معاہدہ طے پا گیا ہے،

اس بات کی تصدیق بیفیشا کلب نے بھی کردی ہے، بیفیشا کے مطابق لیور پول معاہدے کے مطابق 75 ملین یورو ادا کریگا جبکہ اشتہاروں کی مد میں سو ملین یورو کی رقم علیحدہ ادا کی جائیگی، بائیس سالہ نونیز نے گزشتہ سیزن کے دوران بینفیشا کی جانب سے کھیلتے ہوئے 41 میچوں میں 34 گول سکور کئے تھے ،

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا

لیور پول سے قبل مانچسٹر یونائیٹڈ کلب بھی نونیز کے خریداروں میں شامل تھا تاہم رقم کم ہونے کی وجہ سے یہ معاہدہ طے نہ پا سکا تھا یاد رہے کہ بینیفشا نے نونیز کو 2020 میں سپین کے کلب المیریا سے خریدا تھا ، نونیز اپنے ملک یوراگوئے کی جانب سے گیارہ میچ کھیل چکے ہیں جبکہ انہوں نے 2021-22 کے دوران 28 لیگ میچوں میں 26 گول سکور کئے تھے ، لیور پول نے گزشتہ سیزن کے دوران ایف اے کپ اور کاربو کپ جیتا تھا جبکہ چیمپئنز لیگ میں لیور پول کی ٹیم رنر اپ رہی تھی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا