Salaries Increase

خیبرپختونخوا، ملازمین کی تنخواہوں میں 16 اورپنشن میں 15 فیصد اضافہ

ویب ڈیسک: خیبر پختوںخوا کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں16اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا۔
تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری وزیراعلیٰ خیبرپختوںخوامحمود خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں دی گئی۔ کابینہ نے جنگلات میں لگی آگ بُجھانے میں شہید ریسکیو اور محکمہ جنگلات کے اہلکار کیلئے 10 لاکھ روپے شہدا پیکج دینے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
کابینہ نے گریڈ 6 سے 16 تک کے پولیس شہدا پیکج کو بڑھانے اور 63 ہزار ملازمین کی مستقلی کی بھی منظوری دے دی ہے۔ صوبے کے 10 لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے فوڈ کارڈ کے تحت 26 ارب روپے مختص کردیے گئے ہیں۔ جنوری 2022 سے جگر کی پیوندکاری سمیت مزید پانچ بیماریوں کا علاج صحت کارڈ پلس میں شامل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سوات، پرائمری سکول کے تین کمرے زمین بوس، بچوں کی تعلیم متاثر