فلم پر پابندی عائد

مراکش میں متنازعہ برطانوی فلمThe Lady of Heaven پر پابندی عائد

مراکش نے متنازعہ برطانوی فلم The Lady of Heaven پر پابندی عائد کر دی ہے کیونکہ اس میں اسلامی تاریخ میں ثابت شدہ حقائق کو جان بوجھ کر مسخ کیا گیا ہے۔فلم میں پیغمبر اسلام کی بیٹی حضرت فاطمہ کی تصویر کشی پرلندن میں شدید احتجاج کے بعد پہلے ہی سینما چین سینی ورلڈ نے اس فلم کی نمائش منسوخ کر دی ہے ۔

اب مراکش سینماٹوگرافک سینٹر (CCM) نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کسی بھی سینما کو فلم دکھانے کا لائسنس نہیں دیا جائے گا۔مراکش کی علما کی سپریم کونسل نے اس فلم کی سخت مذمت کی ہے، اور دعویٰ کیا ہے کہ اس کے مصنف، شیعہ عالم شیخ یاسر الحبیب سے ان کے "انتہا پسند نظریات” کی بنا پر کویتی شہریت چھین لی گئی تھی۔