ون ڈے کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان نے بھارت کو ایک درجے نیچے دھکیل دیا

پاکستان نے ملتان میں ہونے والی ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کے بعد آئی سی سی ون ڈے کی عالمی درجہ بندی میں اپنی پوزیشن کو بہتر بناتے ہوئے بھارت کو ایک نمبر نیچے دھکیل دیا ہے،

اعلان نئی عالمی درجہ بندی میں پاکستان چوتھی پوزیشن پر پہنچ گیا ہے جبکہ بھارت ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آگیا ہے، اعلان نئی عالمی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 1505 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے،

دوسری پوزیشن انگلینڈ سنبھال رکھی ہے، تیسری پوزیشن پر آسڑیلیا کی ٹیم موجود ہے، چوتھی پوزیشن پر پاکستان، پانچویں پر بھارت، چھٹی پر جنوبی افریقہ، ساتویں پوزیشن پر بنگلہ دیش، آٹھویں پوزیشن پر سری لنکا، نویں پوزیشن پر ویسٹ انڈیز اور دسویں پوزیشن پر افغانستان کی موجود ہے۔

مزید دیکھیں :   دوسرا ون ڈے میچ، نیدرلینڈز کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ