عمران خان

کسانوں کو سہولیات نہ دیں تو فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ ہوگا،عمران خان

اسلام آباد: (مشرق نیوز) پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک زراعت ٹھیک نہیں ہوگی تب تک ملکی سیکیورٹی خطرے میں ہے، زراعت دنیا کا ایشوہے، یوکرین، روس جنگ کی وجہ سے قحط کا خوف ہے، روس، یوکرین جنگ کی وجہ سے گندم کی شارٹیج اورقیمتیں بڑھیں گی، اللہ نے پاکستان کوبے شمارنعمتوں سے نوازا ہے، پاکستان صرف زراعت پرتوجہ دے توملکی دولت میں اضافہ ہوسکتا ہے، آج کسانوں کے بُرے حالات ہیں، اگرکسانوں کے حالات ٹھیک نہ کیے گئے تو پاکستان کو فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان وزراء کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

عمران خان نے کہا امپورٹڈ حکومت نے 60 روپے پٹرول، فی یونٹ بجلی 10 روپے بڑھا دی گئی، مہنگائی کا کسانوں پربہت اثر پڑے گا، اگر کسانوں کو ٹارگیٹڈ سبسڈی نہ دی تو فوڈ سکیورٹی ایشو بنے گا، کسانوں کی مدد تحریک انصاف کے منشورمیں شامل ہے، پاکستان میں خوشحالی زراعت کے ذریعے آئے گی۔ ہماری حکومت نے کسانوں کوسبسڈی دی تھی، سیڈ، کاٹن، ڈی اے پی، یوریا پر ہم نے سبسڈی دی تھی، دنیا سے پانچ فیصد کم قیمت پر ہم یوریا بیچ رہے تھے جس سے فصلوں کی ریکارڈ پیداوارہوئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری

عمران خان نے مزید کہا کہ ہر ہفتے چیف الیکشن کمشنر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازسے ہدایت لیتا ہے، یہ الیکشن کمیشن کوساتھ ملا کردھاندلی سے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں۔ ہم ان کے خلاف سیاست نہیں جہاد کر رہے ہیں، ان کے لیڈرزکے اربوں ڈالربیرون ملک پڑے ہیں، یہ پیسوں کے غلام ہیں، ان کے ہوتے ہوئے پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، جب کال دوں گا توآپ سب نے باہرنکلنا ہے کسانوں نے بھی میرے ساتھ مل کرحقیقی آزادی کی تحریک چلانی ہے۔