بلاول بھٹو

روس،یوکرین جنگ میں کل بھی نیوٹرل تھے آج بھی نیوٹرل ہیں،بلاول بھٹو

اسلام آباد: (مشرق نیوز) وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ روس اور یوکرین کےدرمیان جنگ سے متعلق پاکستان کی پوزیشن نیوٹرل ہے۔

تحریک عدم اعتماد کا روس یوکرین جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ روس،یوکرین جنگ میں کل بھی نیوٹرل تھے آج بھی نیوٹرل ہیں۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہا پاکستان میں گندم اور دیگر اجناس کی کمی تھی، ہم روس سے گندم اور چینی درآمد کررہے تھے۔ فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ ہمارے لیے پریشان کن ہے، روس اور یوکرین کےدرمیان جنگ سے ہمیں فوڈ سیکیورٹی کا چیلنج درپیش ہے، ہم چاہتے ہیں یہ جنگ جلد ختم ہوجائے۔ ہماری خواہش ہے روس،یوکرین تنازعہ سفارتکاری اور بات چیت سے حل ہو۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ
مزید پڑھیں:  بشری بی بی کا طبی معائنہ، شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کو اجازت دی جائے، عمر ایوب

بلاول بھٹوزرداری کا مزید کہنا تھا پاک ایران تعلقات میں کافی گنجائش موجود ہے، پاک ایران گیس پائپ لائن کی بنیاد آصف زرداری نے رکھی تھی۔ منصوبے میں پابندیوں کو مدنظر رکھ کر مثبت پیشرفت چاہتے ہیں۔