ڈاکوئوں نے خاتون کو لوٹ لیا

اکوڑہ خٹکٜ ڈاکوئوں نے خاتون کو لوٹ لیا،زیادتی کی بھی کوشش

نوشہرہ( نمائندہ مشرق) اکوڑہ خٹک کے علاقے شیدو میں دو نامعلوم ڈاکو ئوں نے گھرمیں گھس کرخاتون کولوٹ لیااورزیادتی کی بھی کوشش کی۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا ک صبح دس بجے وہ اپنے گھر میں اپنی تین سالہ بیٹی فائزہ کے ہمراہ موجود تھی کہ ا س دوران کچن کی چھت پر دو مسلح ڈاکو دیوار پھاند کر ہمارے گھر میں داخل ہوئے اور مجھے زبردستی کمرے میں لے جاکر میری بالیاں اتاریں اور گھر میں موجود کمیٹی کی رقم کے اسی ہزار روپے چھین لئے دونوں ملزمان نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی سر توڑ کوشش کی مگر میں نے اپنے آپ کو بچا لیا ڈاکوئوں نے میرے کپڑے پھاڑے اورمیری تصاویر نکالیں اور سفاک ڈاکوئوں نے میری معصوم بچی کو بھی نہیں چھوڑا اسے بھی مارا پیٹا ۔

مزید پڑھیں:  ٹانک، نہم و دہم سالانہ امتحانات کیلئَے ضلع بھر میں 29 سنٹرز قائم