Protest

چارسدہ، بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف خواتین ڈنڈے لئے سڑکوں پر نکل آئیں

ویب ڈیسک:چارسدہ میں بجلی اور گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سمیت ڈنڈا بردار خواتین سڑکوں پر نکل آئیں۔ مظاہرین نے غنی خان، مردان اور تحت بھائی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ احتجاج کے باعث سرکاری ملازمین، انٹر امتحان دینے والے طلبہ ٹریفک میں پھنس گئے۔ مظاہرین کی جناب سے حکومت اور واپڈا حکام کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس کی بے جا لوڈشیڈںگ نے زندگی مشکل کردی ہے، منتخب نمائندگان بجائے اس کے کہ وہ ہمارے مسائل حل کرتے وہ منظر عام سے غائب ہو گئے ہیں۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈںگ ختم کی جائے بصورت دیگر بڑَ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسوں کی اجازت کے حوالے سے کارروائی شروع