dollar rate

ڈالر 205 روپے سے تجاوز کر گیا

ویب ڈیسک: انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر ایک روپے 65 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کا لین دین 205 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر 203 روپے 86 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 206 سے 208 میں فروخت ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت