برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات کی ہے، ہونے والی ملاقات میں کرسچن ٹرنر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ سے انگلش کرکٹ ٹیم کے ستمبر دسمبر میں پاکستان کے دورے کے حوالے سے گفتگو کی
یاد رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم رواں سال ستمبر میں پاکستان آئے گی اور سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی جبکہ دسمبر میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی
کرسچن ٹرنر نے ملاقات کے دوران رمیز راجہ سے باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ کرکٹ کے حوالے سے بات کی اور دورے کو کامیاب بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔