پاکستان سائیکلنگ

پاکستان سائیکلنگ کا ایک کوچ اور ایک جونئیر سائیکلسٹ تربیت کے لیےجنوںی کوریا روانہ

پاکستان سائیکلنگ کا ایک کوچ اور ایک جونئیر سائیکلسٹ 25 روزہ تربیت کے لیےجنوںی کوریا روانہ ہوگئے۔ سرمد شباب سائیکلنگ کوچ اور  افنان ایک جونئر سائیکلسٹ جنوبی کوریا ورلڈ سائیکلنگ سنٹر میں 25 دن کی تربیت کے لیے گزشتہ رات 13 جون 2022 کو کوریا روانہ ہوگئے۔ڈاریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل ریٹائرڈ آصف زمان نے دونوں کو اپنی نیک تمنائوں کے ساتھ روانہ کیا-

پاکستان کے جونیئر سائیکلسٹ افنان

ساتھ میں نثار احمد نائب صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن بھی موجود تھے۔ اس سلسلے میں ہونے والے اخراجات کورین سائیکنگ فیڈریشن برداشت کریگی ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ سب صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ کی وجہ سے ممکن ہوا۔ ان کی انتھک کوششوں سے پاکستانی سائیکلسٹ اور کوچز کے لیے دنیا کے مشہورکورین سائیکلنگ سنٹر میں تربیت ممکن ہوئی۔ اب تک ایک درجن سے زائد مرد خواتین کوچز اور رائیڈرز نے تربیت حاصل کی ہے۔ اظہر علی  شاہ نے اس موقع پر بتایا کہ نئے تربیت یافتہ کوچز پاکستان میں سائیکلنگ کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کپتان بابراعظم عمران خان کا ریکارڈ توڑنے کے قریب
پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے کوچ سرمد شباب

انہوں نے کہا کہ کورین سائیکلنگ حکام نے مستقبل میں بھی ہمارے سواروں اور کوچز کو تربیت کے مواقع فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً تمام پرانے کوچز ریٹائر ہو چکے ہیں اور ہم کوریا کے شکر گزار ہیں جن کی مدد سے ہم یو سی آئی لیول II کے کوچز کی نگرانی میں پاکستان میں تربیتی کیمپ جاری رکھنے کے قابل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ویمن ٹیم کی ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ جاری