nanbai Protest

پشاور، آٹا مہنگا ہونے پر نانبائیوں کی مکمل شٹرڈاون ہڑتال

ویب ڈیسک: آٹا مہنگا ہونے اور گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف نانبائی ایسوسی ایشن کی کال پر آج نانبائیوں نے پشاور بھرمیں مکمل شٹرڈاون ہڑتال کر دی ہے۔ شہر بھرمیں نانبائیوں کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے شہری روٹی کے لیے خوار ہو رہے ہیں۔ نانبائیوں نے مطالبہ کیا ہے حکومت کی طرف سے روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دی جائے یا آٹے کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے، ہم مالی طور نقصان اور مشکلات میں ہیں مزید نقصان برداشت نہیں کر سکتے۔
گزشتہ روز نانبائیوں کی تنظیموں نے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں 15 جون سے مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  عدالتی معاملات میں مداخلت قابل قبول نہیں ،چیف جسٹس