martyr two Kashmiri

سرینگر، شوپیاں میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

ویب ڈیسک: بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ بھارتی فورسز کی شوپیاں میں تازہ کارروائیوں میں مزید 2 کشمیری شہید کردیے گئے۔ کشمیری میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے رہائشیوں کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا ہے، علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران نے اصفہان پر اسرائیلی حملے کا بیان مسترد کر دیا