ڈیو ہوگٹن

ڈیو ہوگٹن زمبابوے کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

زمبابوے کے سابق کپتان اور بیٹر ڈیو ہوگٹن کو زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے، انہیں یہ ذمہ داری آئندہ ماہ ہوم گرائونڈ پر ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائرز سے قبل دی گئی ہے، 64 سالہ ہوگٹن سے قبل ٹیم کے کوچ لال چند راجپوت تھے جنہیں اب بورڈ نے ٹیکنیکل ڈائریکٹر مقرر کردیا ہے،

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

یاد رہے کہ ڈیو ہوگٹن اس سے قبل 90 میں بھی ٹیم کی کوچنگ کرچکے ہیں اور ان کی کوچنگ میں ٹیم نے عالمی کپ 99 کے ورلڈ کپ کے سپر 6 مرحلے تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ گروپ مرحل میں زمبابوے کی ٹیم نے بھارت اور جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیموں کو شکست سے دوچار کیا تھا، ڈیو ہوگٹن انگلش کائونٹی ڈربی شائر، مڈل سیکس کی بھی کوچنگ کرچکے ہیں جبکہ اس وقت زمبابوے ڈومیسٹک کلب مائونٹینرز کی کوچ کر رہے تھے،ڈیو ہوگٹن کو1992 میں زمبابوے کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی قیادت کا بھی اعزاز حاصل ہے جو اس نے بھارت کیخلاف کھیلا تھا جبکہ اس میچ میں ڈیو ہوگٹن نے سنچری سکور کی تھی۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا