بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے بیٹر یاسر علی ان فٹ،ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سے آئوٹ

دورہ ویسٹ انڈیز پر پہنچنے والی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو دو ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل بڑا جھٹکا اس وقت لگا جب اس کے نوجوان بلے باز یاسر علی کمر کی تکلیف کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، بنگلہ دیش ٹیم ڈاکٹر کے مطابق یاسر علی کو اس کمر کی تکلیف سے نجات پانے کیلئے کم از کم دو ہفتوں کا وقت درکار ہے جس کے بعد انہیں ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ کرنے فیصلہ کیا گیا ہے، یاسر علی کو یہ تکلیف دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران پہلے پریکٹس میچ کے دوران دس جون کو ہوئی تھی، یاسر علی بنگلہ دیش کی جانب سے اب تک پانچ ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 24.50 کی اوسط سے 196 رنز سکور کئے ہیں، ان کی کارکردگی دورہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے دوران اچھی رہی تھی انہیں شکیب الحسن کی غیر موجودگی میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا تاہم سری لنکا کیخلاف سیریز میں شکیب الحسن کی ٹیم میں واپسی کے بعد انہیں ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا، اب مشفیق الرحیم کی غیر موجودگی میں ان پر دوبارہ ٹیم کے دروازے کھلے تھے مگر فٹنس مسائل سامنے آگئے، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ابھی تک ان کے متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر