ملتان میں کھیلی گئی ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوران شاندار کارکردگی کا صلہ امام الحق کو مل گیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کی گئی ون ڈے میچوں کی نئی عالمی درجہ بندی میں امام الحق اپنے کیریئر کی بہترین دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں، اعلان کردہ نئی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بدستور پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے بیٹھے ہوئے ہیں، اعلان کردہ درجہ بندی میں دوسری پوزیشن امام الحق، تیسری بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی، چوتھی پوزیشن بھارت کے روہیت شرما، پانچویں پوزیشن پر جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک چھٹی پوزیشن پر نیوزی لینڈ کے روز ٹیلر ، ساتویں پوزیشن پر جنوبی افریقہ کے رائسی ون ڈیر ڈوسن، آٹھویں پوزیشن پر انگلینڈ کے جونی بیئرسٹو، نویں پوزیشن پر آسڑیلیا کے ایرون فنچ اور دسویں پوزیشن پر آسڑیلیا کے ڈیوڈ وارنر ہیں
🥇 @babarazam258 retains No.1 spot in the rankings
🌟 Career-best ranking for @ImamUlHaq12 in ODIs 🔼The star 🇵🇰 duo occupy the top two spots in the ICC ODI Rankings 🤩 pic.twitter.com/hDOZalppVf
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 15, 2022
ون ڈے بائولرز کی اعلان کردہ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینڈ بولٹ پہلی، آسڑیلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسری، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری تیسری، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی چوتھی، بھارت کے جسپریت بمبرہ پانچویں، افغانستان کے مجیب الرحمان چھٹی، انگلینڈ کے کرس ووکس ساتویں، بنگلہ دیش کے مہدی حسن آٹھویں، افغانستان کے محمد نبی نویں اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دسویں پوزیشن پر ہیں۔