weight of roti

پشاور، ضلعی انتظامیہ نے نانبائیوں کے سامنے گٹھنے ٹیک دیے

پشاور:ضلعی انتظامیہ نے نانبائیوں کا مطالبہ مان لیا، 135 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر کر دی۔
نانبائی ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کےدرمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے روٹی کا نیا نرخنامہ جاری کر دیا۔ 135 گرام روٹی اب 15 روپے میں فروخت ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نانبائی نئے نرخنامے کے پابند رہیں گے بصورت دیگر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مذاکرات کے کامیاب ہونے پر نانبائیوں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ نانبائیوں نے 120 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے کرانے کا مطالبہ کیا تھا اور مطالبہ تسلیم نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کی کال دی تھی۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی