بھتیجے نے پھوپھی کو گولی مار قتل کردیا

چارسدہ،بھتیجے نے پھوپھی کو گولی مار قتل کردیا

چارسدہ(نمائندہ مشرق)چارسدہ کے علاقہ کلاڈھیر میں مستورات تنازعہ پر بھتیجے نے پھوپھی کو قتل کر دیا ۔

توصیف ولد اقبال الدین ساکن قائد آباد حال کُلاڈھیر نے رپورٹ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے ہمراہ ماموں کے گھر آیا تھا جب اپنے گھر جانے کے لئے چنگ چی رکشہ سے کلاڈھیر میں اترا تو اس کے ماموں زاد حضرت علی ولد محمد فیاض نے ان پر فائرنگ شروع کردی جس سے اس کی والدہ گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ وہ خود بچ گیا ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ڈی آئی خان فائرنگ کی مذمت
مزید پڑھیں:  بالاکوٹ اور وادی کاغان میں بارش کا نیا سلسلہ شروع

انہوں نے وجہ عناد ملزم کے ساتھ مستورات کا تنازعہ بتایا ہے ۔ واردات کے موقع پر موجود ٹریفک پولیس اہلکار بلال نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔