بڈھ بیر

بڈھ بیر، جائیداد تنازعہ پر بھائی نے بھائی کا خون کر دیا

پشاور( جنرل رپورٹر) بڈھ بیر کے علاقہ احمد خیل میں جا ئیداد تنازعہ پر بھائی نے بھائی کو فائر نگ کر کے قتل کر دیا۔

مدعیہ مسماة شہلا سکنہ احمد خیل نے بڈھ بیر پولیس کو بتایا کہ اس کے شو ہر رئیس خان ولد غفور خان عمر 28سال کا اپنے بھائی امتیاز خان کے سا تھ گھر کی تقسیم پر تنازعہ چل رہا تھا معاملہ پر دونو ں میں تکرار ہوئی جس کے بعد ملزم امتیاز نے اپنے بھائی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی
مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، پروفیسر ابراہیم خان

مجروح کو تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا ۔