Tank firing

ٹانک میں فائرنگ، ایک ٹریفک اہلکار شہید، دوسرا زخمی

ویب ڈیسک:ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر مامور ایک ٹریفک اہلکار شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر زخمی بھی ہوا ، زخمی ہونے والے ٹریفک اہلکار اور راہگیر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ شہید ہونے والے ٹریفک اہلکار کا نام محسن جبکہ دوسرے زخمی اہلکار کا نام رائیس ہے۔ دونوں ٹریفک اہلکار ٹانک سے دور 15 کلومیٹر پر واقع ڈبرہ کے مقام پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سوشل میڈیا پر منفی مواد کی تشہیر، مشعال اعظم ایڈووکیٹ 20 اپریل کو طلب