آسڑیلوی ٹینس کھلاڑی نک کرگیوس نے ریکٹ توڑ ڈالا،چیئرامپائر سے بھی بدتمیزی

آسڑیلوی ٹینس کھلاڑی نک کرگیوس نے جاری ہالے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنے حریف یونان کے سٹیفانوس سٹیسیپاس کے خلاف میچ کے دوران ناصرف اپنا ریکٹ زمین پر مار کر توڑ ڈالا بلکہ چیئر امپائر کے ساتھ بھی بدتمیزی کی، میچ کے پہلے سیٹ میں جب نک کرگیوس کو سٹیفانوس کے ہاتھوں پانچ سات سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تو انہوں نے غصے کے عالم میں ریکٹ زمین پر مار کر توڑ ڈالا،بعد ہونے والی دونوں سیٹس میں نک نے چھ دو اور چھ چار سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ جیت لیا تھا۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست

ستائیس سالہ نک اس کے بعد چیئرامپائر سے بھی الجھ پڑے اور ان کے ساتھ بدتمیزی کی ، نک جو میچ کے دوران وقت ضائع کر رہے تھے کو چیئرامپائر نے وارننگ دی تھی ، نک کا کہنا تھا کہ گرمی کی وجہ سے ان کے ہاتھوں پر بار بار پسینہ آرہا ہے اور اسے خشک کرنے کیلئے انہیں وقت درکار ہوتا ہے یاد رہے کہ سٹٹگارٹ میں بھی ان کی جانب سے اینڈی مرے کیخلاف میچ کے دوران شائقین کے ساتھ بدتمیزی کرنے اور ریکٹ توڑنے پر انہیں جرمانہ کیا گیا تھا تاہم بعد ان کا کہنا تھا کہ شائقین کی جانب سے انہیں نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا جس پر غصے میں آگئے تھے۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات