فیروز خان

اداکار فیروز خان ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کے حامی

ویب ڈیسک:اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ شادی انسان کو بہت کچھ سکھاتی ہے، شادی ایک سے زائد بار کرنی چاہئے۔

فیروز خان نے ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے چھوٹی عمر میں شادی کرنی چاہئے تھی مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں نے شادی کرنے میں تاخیر کردی۔انہوں نے کہاکہ شادی ایک بہت خوبصورت رشتہ ہے، شادی آپ کو بہت کچھ سکھاتی ہے، جیسے ہمارے پیارے نبی کریم محمد ۖ نے ایک سے زائد شادیاں کیں اسی طرح شادیاں زیادہ کرنی چاہئیں۔

فیروز خان کی علیزے سے 2018میں شادی ہوچکی ہے اور ان کا ایک بیٹا سلطان فیروز بھی ہے۔

مزید دیکھیں :   شانگلہ،آٹانہ ملنے پرشہریو ں کادھرنا،پولیس کالاٹھی چارج،شیلنگ