وزیر خوراک عاطف خان

آٹے کی بوری 1100 سے900 روپے کر دی، وزیر خوراک عاطف خان

ویب ڈیسک: خیبرپختوںخوا کے وزیر خواراک عاطف خان نے کہا ہے کہ سرکاری آٹے کی 20 کلو بوری کی قیمت میں کمی کر کے 1100 سے 900 روپے پر لے آئے ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر خواراک عاطف خان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں سرکاری آٹے کی سپلائی شروع کر دی گئی ہے، کچھ دنوں میں آٹے کا ریٹ کم ہونا شروع ہو جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ سرکاری آٹے کی بلیک میں فروخت کی روک کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، مارکیٹ میں سبسڈائز آٹا سبز تھیلے میں 900 روپے میں دستیاب ہوگا۔ اس سال 34 ارب روپے سبسڈی میں جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  مستونگ میں مظاہرین کی فائرنگ سے 3 لیویز اہلکار شہید
مزید پڑھیں:  تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر امریکی طیارہ ساز کمپنی کے ملازمین کی ہڑتال

وزیر خوراک عاطف خان نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے عوام کے لیے انصاف فوڈ کارڈ پروگرام شروع کیا ہے جس کے لیے 26 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔