وزیراعظم

پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے سوا کوئی راستہ نہیں،وزیراعظم

اسلام آباد: (مشرق نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، معاہدے پر پی ٹی آئی حکومت نے دستخط کیے تھے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی دارالحکومت پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی حکومت کی ڈیل کی تفصیلات سے جلد قوم کو آگاہ کریں گے۔ ان شاءاللہ ہم اِن معاشی مشکلات سے نکلیں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا، گزشتہ 20 روز کے دوران پٹرول کی قیمت میں 84 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا اسمبلی :مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم