عمران خان

پٹرول کی بڑھتی قیمت سے غریب پس جائےگا،عمران خان

اسلام آباد: (مشرق نیوز) چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے پٹرول کی جو قیمت بڑھائی اس سے غریب پس جائے گا، تنخواہ دار طبقہ اس مہنگائی میں کیسے گزر بسر کرے گا۔

قوم اب بھی نہ اُٹھی تو ہر وزیراعظم آزاد خارجہ پالیسی بنانے سے ڈرے گا، امریکہ ہمیں کیوں حکم دے کہ ہم روس جائیں یا نہیں۔ اگر ہم امریکہ کے سامنے جھکتے جائیں گے تو وہ مزید ڈومور کہیں گے۔ اگر ہم اپنے مفادات کا تحفظ کریں گے تو وہ عزت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سنگین مقدمات میں ملوث ملزم اسفندیار قتل، لواحقین کا احتجاج

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت گرنے سے پہلے امریکہ کی جانب سے پاکستانی سفیر کو کہا گیا کہ عمران خان کو نہ ہٹایا توپاکستان کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، اس کے بعد اتحادی علیحدہ ہوئے اور سندھ ہاوس میں ہمارے ایم این ایز چلے گئے، وہاں منڈی لگی، ہمارے ارکان کو 30، 30 کروڑ کی آفر ملی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں، سید قاسم علی شاہ

ہمارے اتحادیوں کو اچانک یاد آیا کہ ہماری حکومت صحیح پرفارم نہیں کر رہی اور وہ علیحدہ ہو گئے۔ ہم کسی ملک سے دشمنی نہیں چاہتے،روس سے تعلقات ٹھیک کررہے تھے، روس تیس فیصد کم قیمت پر تیل دے رہا تھا۔