جوانسال خاتون کے اندھے قتل

پشاور:جوانسال خاتون کے اندھے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

پشاور:(مشرق نیوز) تھانہ پھندو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جوانسال خاتون کے اندھے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق مقتولہ کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی جس سے اُس کا ایک بیٹا بھی ہے۔ ڈیڑھ ماہ قبل جوانسال خاتون کو گھر کے اندر قتل کرنے کے بعد خاموش سے دفنا دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں فوری جنگ بندی کا وقت آ گیا ہے،اسحاق ڈار

خاتون کے قتل کو طبی موت قرار دیا گیا تھا۔ پولیس نے قبر کشائی کی اجازت لے کر مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کرایا جس میں خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا انکشاف ہوا۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور سسر سمیت دیگر قریبی رشتہ داروں کو شامل تفتیش کیا۔ شوہر اور سسر کے بدلتے بیانات پر مزید تفتیش کا فیصلہ کیا گیا۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف کرلیا، ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، امریکی پابندیوں کا خطرہ منڈلانے لگا