احتجاج کا اعلان

پی ٹی آئی کا مہنگائی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد:(مشرق نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں ملک گیر پُرامن احتجاج کی کال دیدی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اتوار کی رات9 بجے پُرامن احتجاج کیلئے نکلے۔ عمران خان نے کہا کہ اتوار کو ہم سوال اُٹھائیں گے کہ ملک سنبھال نہیں سکتے تھے تو پھر سازش کیوں کی۔

مزید پڑھیں:  فافن نے ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ کو کم قرار دے دیا

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف،بلاول اور مولانا فضل الرحمان سب یہ کہہ رہے تھے کہ مہنگائی بہت ہوگئی ہے،ملک تباہ ہوگیا ہے۔ آج حکومت میں آکر انھوں نے خود کیا کیا۔

موجودہ حکومت نے اب تک پڑول کی قیمت میں85 روپے اضافہ کردیا ہے۔ آج پٹرول کی نئی قیمت235 روپے ہے، اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں اب تک115 روپے اضافہ ہوچکا ہے جس سے ڈیزل کی قیمت آج260 روپے فی لیٹر ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔ پٹرول،ڈیزل،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ابھی مزید اضافہ ہوگا۔ اِس تماشے کے خاتمے کیلئے سب کو باہر نکلنا ہوگا ورنہ مزید مہنگائی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایرانی صدر سے ملاقات