ڈیون کانوائے بھی کورونا وائرس کا شکار

نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوائے بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

دورہ انگلینڈ پر موجود نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا ایک اور کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہو گیا ہے ،

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق ڈیون کانوائے جن کا پی آر سی ٹیسٹ لندن پہنچنے پر لیا گیا تھا میں کورونا کی شخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہیں پانچ دن کیلئے قرنطینہ کردیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چمپئن شپ، پاکستانی باکسر نے امریکی حریف کو پچھاڑ دیا

ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے ان کے متبادل کیلئے بورڈ سے نہیں کہا ہے ، یاد رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر مائیکل بریسویل بھی کورونا کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ ٹیم کے فزیو وجے اور کنڈیشنگ کوچ کرس ڈونلڈسن بھی کورونا میں مبتلا ہیں، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے لئے گئے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سوات، کرکٹ انڈر 13 اور 19 کے ٹرائلز کا آغاز