بجلی مزید ایک روپے55 پیسے فی یونٹ مہنگی

بجلی مزید ایک روپے55 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد:(مشرق نیوز) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دےدی۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈسکوز کے مالی سال22-2021 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی گئی جس سے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں مزید1 روپے55 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق ڈسکوز نے نیپرا کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی تھی جو نیپرا نے منظور کرلی۔ اِس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ3 ماہ تک لاگو رہےگی۔ اِس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز کے سکواڈ کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق