آئرش کرکٹ ٹیم

آئرش کرکٹ ٹیم کی سب سے زیادہ عرصہ تک قیادت کرنے والے ولیم پورٹ فیلڈ ریٹائر ہو گئے

آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کی سب سے زیادہ عرصہ تک قیادت کرنے والے کرکٹر ولیم پورٹ فیلڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے،

اوپننگ بیٹر ولیم پورٹ فیلڈ نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی سابقہ کائونٹی گلوسٹرشائر کے ساتھ بطور کنسٹلٹنٹ کوچ کا معاہدہ کرلیا ہے جو رواں سیزن کے اختتام تک کا ہے، ولیم پورٹ فیلڈ جنہوں نے اپنا 310 اور آخری بین الاقوامی میچ جنوری میں ویسٹ انڈیز کے دورے پر کھیلا تھا یاد رہے کہ آئرلینڈ کی ٹیم یہ ون ڈے سیریز جیت لی تھی، 37 سالہ ولیم کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا مگر جب مجھے گلوسٹرشائر کی جانب سے کنسلٹنٹ کوچ کی پیشکش ہوئی تو میرے لئے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنا مشکل نہ رہا ان کا کہنا تھا مواقع بار بار آپ کو نہیں ملتے لہٰذا ہمیں ان سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست