نانبائی مکرگئے

روٹی15روپے کی نہیں دے سکتے،نانبائی مکرگئے

پشاور(نامہ نگار)روٹی 15روپے کی نہیں دے سکتے،نانبائی ایک روزبعد ہی معاہدے سے مکرگئے ۔

مشرق ٹی وی کے پروگرام سنٹر پوائنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر رحیم صافی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کیلئے تاجروں کو اختیار دےدیا تھا تاہم تاجروں نے 135گرام روٹی کی قیمت 15روپے مقرر کردی جو نانبائیوں کیلئے انتہائی مشکل ہے انہوں نے کہا کہ آٹے کی 80کلو بوری 7ہزار روپے سے زائد میں دستیاب ہے ایسے میں روٹی مذکورہ قیمت پر فروخت کرنا نانبائیوں کے بس میں نہیں ہے مذکورہ فیصلے سے کئی نانبائی بھی ناراض ہیں انہوں نے کہا کہ نقصان کم کرنے کیلئے نانبائی قیمت بھی بڑھا سکتے ہیں اوروزن بھی کم کرسکتے ہیں لہٰذا قیمتوں پر نظر ثانی انتہائی ضروری ہے انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سبسڈائزڈآٹے کو ناقابل خوراک قرار دیتے ہوئے پنجاب کے فائن آٹے پر سبسڈی کی فراہمی کا بھی مطالبہ کردیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  بی آر ٹی پشاورمیں اربوں کی مالی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کاانکشاف