بھارتی فوج میں بھرتیوں کے نئے نظام

بھارتی فوج میں بھرتیوں کے نئے نظام کے خلاف پرتشددمظاہرے

نئی دہلی(مشرق رپورٹ )بھارت میں فوج میں بھرتیوں کے نئے نظام کے خلاف پرتشدد احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاستوں بہار، ہریانہ، مدھیہ پردیش میں مظاہرین نے متعدد ٹرینوں کو نذر آتش کردیا۔بہار میں مظاہرین نے سرکاری عمارتوں میں داخل ہونے کی کوشش کی اور بہار کے شہر نوادا میں بی جے پی کا دفتر نذرآتش کردیا۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے، خواجہ آصف

رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج میں بھرتی کے نئے نظام میں نوجوانوں کو صرف چار سال کیلئے فوج میں بھرتی کیا جائے گا، نئے نظام کے تحت نئے بھرتی ہونے والوں میں سے صرف ایک چوتھائی کو طویل مدت کیلئے فوج میں رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  دھمکیوں کو اپنے یا کام پر اثر انداز ہونے نہیں دیتی، فرانسسکا البانی

منگل کے روز بھارت نے اگنی پتھ پروگرام متعارف کرایا تھا جس کے تحت فوج میں بھرتی کے خواہش مند 17.5 سے 21 سال تک کے امیدواروں میں سے ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے نوجوانوں کو 4 سال کیلئے بھرتی کیا جائے گا جبکہ ان میں سے صرف 25 فیصد کو مستقل رکھا جائے گا۔