سخاکوٹ

سخاکوٹ، رہزنوں نے سیل مین سے 1 کروڑ 5 لاکھ روپے چھین لئے

سخاکوٹ(نمائندہ مشرق) سخاکوٹ میں رہزنوں نے سیل مین سے ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے چھین لئے،

بٹ خیلہ کے مشہور گھی ڈیلر گوہر زمان کے سیلز مین حسین گل سکنہ بے غم بانڈہ گھڑی عثمانی خیل اور مبین خان سکنہ ہریان شیرگڑھ میں دکانداروں سے اگرائی کرکے موٹر سائےکل پر واپس جا رہے تھے کہ سخاکوٹ تور پل کے مقام پر موٹر سائےکل سواروں نے انہیں گن پوائنٹ پر یرغمال بناتے ہوئے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم چھین لی اور فرار ہو گئے،

لیویز اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر لیا تاہم آخری اطلاعات تک رہزنوں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا، لیویز تھانہ سخاکوٹ نے سیلز مین سمےت مختلف دکانداروں سے پوچھ گچھ اور تفتےش شروع کر دی ہے۔

مزید دیکھیں :   نانبائی پھر بے قابو ہوگئے، روٹی 25روپے میں فروخت کرنے کا اعلان