نرسزکا آج پشاور میں دھرنے کااعلان

مذاکرات ناکام، نرسزکا آج پشاور میں دھرنے کااعلان

پشاور(نیوزرپورٹر) وزیر صحت کیساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعدنرسزنے آج دھرنے کااعلان کردیا۔

سرکاری نرسنگ کالجز کو ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت کرنے، وظائف ، تنخواہوں اور ہیلتھ سسٹم کی نچلی سطح پر تقسیم کیلئے حالیہ دنوں پاس کئے گئے قانون کیخلاف ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی جانب سے مسلسل دوروز احتجاجی ریلی نکالی گئی اور صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا گیا اس سلسلے میں گزشتہ روز بھی شیر شاہ سوری پل کے سامنے سڑک پر احتجاج ریکارڈ کیا گیا تھا.

جبکہ جمعرات کے روز بھی لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور سے شام کے وقت نرسزنے احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا تھا مظاہرین نے سرکاری ہسپتالوں کیساتھ منسلک9نرسنگ کالجز کو ایم ٹی آئیز ہسپتالوں کی تحویل میں نہ دینے ،نرسنگ کالجزمیںطالبات نرسزکیلئے20ہزار روپے ماہواروظیفہ بحال کرنے، 2015 سے ایم ٹی آئیزمیں کام کرنے والی نرسز کیلئے سروس سٹرکچرا ور تنخواہوں میں اضافہ اور ریجنل ہیلتھ اتھارٹیز کے قیام کیلئے منظور کئے جانیوالے قانون سے متعلق مطالبات کئے .

مزید پڑھیں:  چینی انجینئرز پر خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

اس موقع پر صوبائی اسمبلی کی خواتین ایم پی ایز نے بھی مظاہرین نرسز کیساتھ اظہار یکجہتی کیا تاہم وزیر صحت کیساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آج پشاور میں دمادم مست قلندر کرنے کا اعلان کردیا ہے نرسنگ ایسوسی ایشن کے صدر کے مطابق وزیر صحت نے تمام مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے اس لئے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں تعینات نرسنگ سٹاف اور کالجز کی طالبات آج جمعہ کے روز پشاور میں بھر پور احتجاج کریں گے جس میں ہر قسم کے حالات کیلئے تیار رہیں گے دوسری طرف احتجاج کی کال پر پشاور میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں اور احتجاج کو روکنے کی منصوبہ بندی کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں میں بھرتیوں پر پابندی ختم