باپ نے بیٹے کو مار ڈالا

چارسدہ میں سنگدل باپ نے بیٹے کو مار ڈالا

ویب ڈیسک: تھانہ پڑانگ کی حدود ڈھیری کورونہ میں معمولی تکرار پر بے رحم باب نے بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
باپ ایک ایسے گھنے درخت کی مانند ہے جس کا سایہ بچوں کو زندگی کی تلخیوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن تھانہ پڑانگ کے علاقے ڈھیری کورونہ میں ایسا دردناک واقعہ پیش آیا جہاں سنگدل باپ نے معمولی سے تکرار پر بیٹے کو گولی مار موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق باپ بیٹے کےدرمیاں معمولی تکرار چل رہی تھی جس کی وجہ سے باپ نے اپنے بیٹے کو قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ پڑانگ میں درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا، صدر مملکت