بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 103 رنز پر ڈھیر

پہلا ٹیسٹ، بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 103 رنز پر ڈھیر

ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 103 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی.

جبکہ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک دو وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بنا لئے تھے، تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی، بنگلہ دیش کی ٹیم کی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ رہی اور پوری ٹیم صرف 103 کے مجموعی سکور پر پویلین جا بیٹھی، بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے بہترین سکور 51 رہا جو کپتان شکیب الحسن نے سکور کیا جبکہ تمیم اقبال 29 رنز بنا سکے، بنگلہ دیش کے پانچ بیٹر بغیر کھاتہ کھولے آئوٹ ہوئے،

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز اور الزاری جوزف نے تین تین جبکہ کیمر روچ اور کائل میئرز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک دو وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بنا لئے تھے جب کھیل ختم ہوا تو نک روما بونر بارہ اور گریک بریتھویٹ 42 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے آئوٹ ہونے والے جان کیمبل نے چوبیس اور ریمون ریفر نے گیارہ رنز بنائے، بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان اور عبادت حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا